

Loading content...
کئی دنوں سے میرے دل میںکربلا میں نہ پہنچنے کی حسرت اورنصرت سے محرومی کی بیماری جڑیں مضبوط کر رہی تھی کہ میں کیوں اُس سعادتِ عظمیٰ سے محروم رہ گیا تھا مگر آج انشاء اللہ نوکِ سناں کے آب سے اِسے شفائے کاملہ نصیب ہو گی،آج میری تمام تر حسرتیں اپنی تکمیل کو پہنچیں گی ،دکھ درد ختم ہو جائیں گے کیونکہ آج تو مجھے نبی زادیوں صلواة اللہ علیہن کی نصرت کا موقع نصیب ہوا ہے ، آج جو بھی میری تلوار کی زد میں آئے گا وہ قضا کا مہمان بن کر سیدھا جہنم رسید ہو گا،انسان کی جان مال عزت و ناموس ہر چیز تو دین کا صدقہ ہوتی ہے اور ہمارا دین اِن مظلومین علیہم الصلواة والسلام کی نصرت ہے، ہمیں اس بات سے کیا سروکارکہ اِس کے عیوض ہمیں دنیا و آخرت میں کیا ملے گا اور کیا نہیں ملے گا،آج ہم دنیا و آخرت، جنت و دوزخ سے بے نیاز ہو کر پاک مخدراتِ عصمت توحید صلواة اللہ علیہن کی نصرت کرنے آئے ہیں اور انصار اللہ بن کر تلوار چلا رہے ہیں اور ہم اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ انصار اللہ کا معراجِ حقیقی خود اللہ جل جلالہ کا دیدار ہے جو ہمیں نصیب ہونے والا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار