

Loading content...
سب سے پہلے اِس مجاہدہ نے عبداللہ بن اشعث ملعون کے سینہ پر نیزے کا ایسا بھرپور وار کیا کہ نیزہ اس کے سینے سے گزرتا ہوا اس کی پشت سے پار ہو گیا، اس کے بعد سامنے آتے ہوئے ملعون کو دیکھا یہ مراد بن شداد مذحجی ملعون تھا انہوں نے اِ س ملعون پر بھی نیزے کا وارکیا اور ایک ہی وار میں اسے بھی واصل جہنم کیا، اسی طرح آپ نے یکے بعد دیگرے گیارہ ملاعین ازل کو خازن جہنم کے سپرد کیا،ادھر سے لشکر ملعونین بھی سنبھل گئے اور وہاں ایک گھمسان کی جنگ شروع ہو گئی ،جس وقت جناب درة الصدفسلام اللہ علیہا گیارہویں ملعون کے سینے سے نیزہ کھینچ رہی تھیں تو عین اُس وقت ایک گھوڑے سوار دستہ آکر شریک جہاد ہوا، ان میں سے جو جوان سب سے آگے تھا اس نے جناب درة الصدف سلام اللہ علیہا کو پہچان لیا اور قریب آ کر عرض کیا ٭ ابشری بالنصر ایتہا السیدة الکریمة
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار