

Loading content...
اس وقت 700جوان اور ایک سو لڑکیوں نے لبیک کہا، جس وقت بنی دیلم کے یہ زن و مرد پوری طرح آمادۂ نصرت ہوئے تو اس وقت ابو الاسود دیلمی نے کہا کہ میں جانتا ہوں سرمدین کے نواح میں قبیلہ خزاع کے لوگ آباد ہیں اور ان کا سردار حنظلہ بن جندلہ خزاعی میرا دوست بھی ہے اور مولا امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام سے محبت و عقیدت بھی رکھتا ہے، ہمیں اس کے پاس جاکر اپنا یہ عظیم مقصد بیان کرنا چاہیے اور اسے اپنے ساتھ شامل کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارا ساتھ ضرور دے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار