

Loading content...
ان کے عمامہ اتارنے کی دیر تھی ان کی زلفیں شانوں پر بکھر گئیں،جس وقت بنی دیلم کی عورتوں نے یہ منظر دیکھا اور آپ کی گفتگو سنی اور انہیں معلوم ہوا کہ ہمارے سامنے ایک مستور ایسی جرأت مندانہ گفتگو کر رہی ہے تووہ بھی روتی ہوئی اپنے مردوں کے سامنے آ گئیںاور کہنے لگیں اے بنی دیلم کے بزدل مردو! اگر آپ لوگ نصرتِ امام زمانہ علیہ الصلواة والسلام کی خاطر اس معصوم بچی کی حمایت نہیں کر سکتے تو پھر ایسا کرو کہ اپنے عمامے ہمیں دے دو، ہم اپنی پاک بیبیوں صلواة اللہ علیہن کی حمایت اور نصرت کریں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار