

Loading content...
یہ تو میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ جب کوئی قافلہ مصروف سفر ہوتا تھا تو اس کے ساتھ ایک اونٹ پر طبل یا نقارے باندھ دیے جاتے تھے اور دورانِ سفر ایک آدمی ان پر مسلسل چوٹ لگاتا رہتا تھا ، اسی طرح کچھ دوسرے لوگ بوقات بجانے والے بھی اونٹوں پر سوار ہوتے تھے عربی میں بوق ،بگل ،توتی یا نرسنگا کو کہا جاتا تھا اس دور میں نرسنگے دو قسم کے ہوتے تھے ایک مارخور یااُس جیسے کسی دوسرے جانور کے سینگ کا بنا ہوتا تھا جیسے آج کل ہمارے ملنگ فقیر لوگوں کے پاس ناد یا نفیل ہوتی ہے دوسری قسم کا نرسنگا بڑے سمندری گھونگا سے تیار کیا جاتا تھا جسے ناقوس کہا جاتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار