

Loading content...
یہ بے تحاشہ روتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوئے اُس وقت ایک رومال اِن کی آنکھوں پر تھا ،گھر میں داخل ہوتے ہی اِن کی دختر جناب درة الصدف سلام اللہ علیہا کی ان پرنگاہ پڑی انہوں نے دیکھا کہ اِن کی آنکھوں میںسے آنسوؤں کی برسات جاری ہے اور وہ لڑکھڑاتے ہوئے قدموں سے چل کر گھر میں داخل ہو رہے ہیں انہوں نے سب سے پہلے دروازہ بند کیا اور پھر صحن کی طرف روانہ ہوئے ان کی یہ حالت دیکھ کر اُن کی جواں سال دختر نیک اختر جناب درة الصدف سلام اللہ علیہا دوڑ کر ان کے قریب پہنچیں، انہیں سہارا دے کر سنبھالا اور پوچھا باباجان! خیریت تو ہے؟ یہ آپ نے اپنی کیا حالت بنا رکھی ہے؟اس سے پہلے تو کبھی آپ کی ایسی حالت نہیں دیکھی ، آج ایسی کیا بات ہوگئی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار