

Loading content...
جس وقت قافلہئِ تسلیم و رضا معمورہ میں قیام پذیر تھا تو اُس وقت حلب کا حاکم عبداللہ (عبیداللہ) ابن عمرو انصاری تھا، یہ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے ہی سے مسلمان تھا اور شہنشاہِ معظم امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کے اصحابِ خاص میں سے تھا اور اُن کے ظاہری دورِ حکومت میں یہ ہدایہ کے عہدہ پر فائز بھی رہا تھا، یعنی اِس علاقہ کے لوگوں کی طرف سے جتنے بھی تحائف وغیرہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلواة والسلام کی پاک بارگاہِ قدس میں پیش کیے جاتے تھے یہ ان پر نگران مقرر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار