

Loading content...
حلب کا یہ شہر 18 ہجری میں عیاض بن غنم فہری کے حکم سے ابوعبیدہ بن جراح نے فتح کیا تھا، یہاں جنگ نہیں ہوئی تھی بلکہ ایک صلح نامے کے تحت یہ مسلمانوں کے قبضے میں آگیا تھا، اس شہر کو چوتھی پانچویں صدی ہجری تک کوئی خاص وسعت نہیں مل سکی تھی مگر جب آلِ مرداس یعنی حمدانی خاندان کو حکومت ملی تو اُس وقت اِس شہر کو کافی وسعت ملی، خصوصاً جب جناب سیف الدولة حمدانی تخت نشین ہوئے تو انہوں نے اپنا دارالحکومت حلب کو بنایا جس کی وجہ سے اِس شہر کی وسعت میں بے پناہ اضافہ ہوا، اسی دور میں اس کے قدیم قلعہ کی تعمیر نو کرتے ہوئے اسے ناقابل تسخیر حد تک محکم کیا گیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار