

Loading content...
حلب دمشق سے کم و بیش280 کلومیٹر شمال کی طرف واقع ہے، اسلامی دور میں اسے حلب الشہباء کہا جاتا تھا، لفظ حلب کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی گئی ہے کہ اہل عرب میں دو غذائیں بہت مشہور و مرغوب تھیں، جن میں سے ایک کو ثرید اور دوسری کو حلیب کہا جاتا تھا… ثرید کچھ یوں تیار کی جاتی تھی کہ کسی جانور کے گوشت کے شوربے میں روٹیاں توڑ کر ڈال دی جاتیں اور پھر ہاتھ سے انہیں اُس شوربہ میں ملا کر ایک ملغوبہ سا بنا لیا جاتا ،جسے ثرید کہا جاتا تھا اوراگر شوربے کی بجائے دودھ میں روٹیاں توڑ کر اسے اس طرح مکس کیا جاتا کہ وہ ایک گاڑھے دودھ کی مانند بن جاتا جس میں روٹیاں نظر ہی نہ آتیں تو اسے حلیب کہا جاتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار