

Loading content...
زمانۂ قدیم میں حلب قنسرین کی ایک ربض (ملحقہ بستی) کا نام تھا، مگر حلب کی یہ بستی آبادی کی لحاظ سے اتنی تیزی سے پھیلی تھی کہ قنسرین کا شہر بھی اِس کی آبادی میں مدغم ہو گیا تھا، پھر ان دونوں جگہوں کی آبادی کے اشتراک کے بعد ان کا مشترکہ نام بھی حلب ہی مشہور ہوا تھا اور ممکن ہے کہ اس دور میںحلب کے کسی محلے کا نام قنسرین ہو، اُس زمانے حلب او ر قنسرین کے درمیان ایک نہر تھی جو آج بھی موجود ہے، اس وقت نہر کے جنوب مشرقی حصے کو حلب کہا جاتا تھا اور شمال مغربی حصے میں جو آبادی تھی اسے قنسرین کہا جاتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار