

Loading content...
اس وقت شیرین روتی ہوئی جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام کے قدموں پر آ گری اور عرض کیاآقا! آپ نے تو فرمایا تھا کہ ہم تمہارے گھر اپنے بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی بارات کے ساتھ تشریف لائیں گے، مگر مجھے یہ خبر تونہیں تھی کہ آپ غربت کا یہ انداز بنا کرمیرے گھر تشریف لائیں گے، یہ کیا ہو گیا ہے، کاش کہ میں آپ کو اس رنگ میں دیکھنے سے پہلے ہی مر گئی ہوتی، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں آپ کی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا کی زرخرید کنیز ہوں اور وہ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا مجھ پر سگی ا ماں سے بھی زیادہ شفیق اور مہربان تھیںاور آج شاید وہ حقِ نمک ادا کرنے کا وقت آ گیا ہے اب آپ مجھے اجازت عطا فرمائیں…………………
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار