

Loading content...
جس وقت جناب شیرین نے یہ منظر دیکھا تو بے تاب ہو کر زخمی پرندے کی طرح پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے قدموں پر گر پڑی اور تڑپتے ہوئے رو رو کر عرض کیا میری پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا! یہ کیا ہو گیا ہے؟ میں تو اس خیال کے تحت اپنے محل کو سجا رہی تھی کہ آپ اپنے لخت جگر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی پاک بارات لے کر تشریف لائیں گی، یہ تو میں کبھی سوچ ہی نہیں سکتی تھی کہ آپ اس رنگ میں یہاں آئیں گی، مجھے بتائیں یہ کیا ہو گیا ہے؟ آپ کے پاک بھائی کہاں ہیں؟ آپ کے قدر شناس جناب عباؐس علیہ الصلواة والسلام کہاں ہیں؟ اور آپ نے یہ انداز کیوں بنا لیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار