

Loading content...
اسی اثناء میں ظالمین معمورہ کے شہر میں داخل ہوئے اور ایک پر فضا مقام کو پسند کرکے انہوں نے وہاں اپنے خیام نصب کر دیے ، عام فوجی وہیں رہائش پذیر ہو گئے جبکہ اس لشکر کے سر کردہ افراد عزیر بن ہارون کے محل میں آگئے جو ایک قلعہ کی شکل میں تھا جس کے ایک حصہ میں عزیر نے ان ملاعین ازل کو رہائش کیلئے جگہ دی اور دوسری طرف قلعہ کے زنان خانہ میں پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو رہائش کے لئے جگہ دی اور خود یہ شہنشاہِ کربلا مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف رہا ۔ اسی اثناء میں شیرین نے اپنی چند کنیزوں کو حکم دیا کہ جا کر کربلا سے آنے والے پردہ داروں کی خبرگیری کرو اور دیکھنا ان کی خدمت میں کوئی کمی نہ آنے پائے وہ ہمارے مہمان ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار