

Loading content...
انہوں نے اپنے قصر شاہی کو سجانا شروع کیا، جب یہ اپنے محل کو سجانے اور کھانے پینے کے انتظامات سے فارغ ہوئے تو انہوں نے قصر شاہی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا یعنی ایک طرف پردے لگوائے گئے کہ یہاں مخدراتِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن تشریف فرما ہوں گی، محل کے دوسرے حصے کو مردان خانہ قرار دیتے ہوئے خاندانِ رسالت علیہم الصلواة والسلام کے ہر پاک فرد سے ایک علیحدہ کمرہ منسوب کرتے ہوئے اُس کی تزئین و آرائش کی ، ہر کمرہ میں موصل کے قیمتی قالین بچھائے گئے، دروازوں کے پردے ٹھیک کروائے گئے اور کمروں کے اندر شاہی شان و شوکت کے ساتھ آرام دہ بستر لگوائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار