

Loading content...
جس وقت لشکر شام معمورہ پہنچا تو معمورہ کا حاکم اس وقت یہی عزیر بن ہارون حلبی تھا، ظالمین نے اسے کہلوا بھیجا کہ پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کی ذمہ داری بھی تمہارے سپرد کی جاتی ہے، تو اس وقت عزیر بن ہارون نے اپنے غلاموں کو حکم دیا کہ اس قافلہ میں موجود مستورات صلواة اللہ علیہن کو نہایت ادب و احترام سے میرے قصر کے مہمان خانے میں پہنچا دو، یہ غلام خاندانِ رسالت علیہم الصلواة والسلام کے تمام مقدس افراد کو محل کے اندر لے آئے، مگراس وقت یہ عزیر حلبی حالات سے بالکل لاعلم تھا اور اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ کون ہیں اور کہاں سے آرہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار