

Loading content...
یہ بات سن کر شیرین کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ کہاں ہمارا گھر اور کہاں فرزند رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ،جس وقت شیرین نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا شکریہ ادا کیا تو آپؐ نے فرمایا کہ ہم اکیلے نہیں ہوں گے بلکہ ہمارے پردہ دار بھی ہمارے ساتھ ہوں گے، یہ سنتے ہی اس نے اپنا سر اپنے آقا و مولاکے قدموں میں رکھ دیا اورمسرت کے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ عرض کیا کہ اگر آپ اتنی زیادہ شفقت اور کرم نوازی فرمائیں گے تو انشاء اللہ پھر میں بھی آپ کے استقبال اور خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی اور آپ کے صدقے میں گھر کی ہر چیز نچھاور کردوں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار