

Loading content...
جب شہنشاہِ معظم امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا ایران سے مدینہ تشریف لائی تھیں تو وہ دوسرے اجماعی خلیفہ کا دور تھا اس وقت اُن کے ساتھ ایک سو کنیزیں بھی آئی تھیں ، جس وقت شہنشاہِ معظم سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام اپنی پاک بہو صلواة اللہ علیہا کو گھر اطہر میں لے آئے تو اس کے بعد جو اُن کے ساتھ دوسری مستورات تھیں انہیں حکومت وقت نے فروخت کرنے کا پروگرام بنایا تھا ، ایران سے آنے والی باقی عورتوں کو تو دوسرے لوگوں نے خرید لیا تھا مگر اُن کنیزوں کو پاک شہنشاہِ معظم پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی وجہ سے خود خرید کر اپنے گھر اطہر میں لے آئے تھے اور انہیں اپنی پاک بہو صلواة اللہ علیہا کی خدمت کیلئے وقف فرما دیاتھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار