

Loading content...
اُس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا اے راہب! میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں آپ اپنی سوچ کے مطابق بالکل درست فرما رہے ہیں اور واقعی آپ کو کرنا بھی ایسا ہی چاہیے، مگر جیسا کہ آپ کومعلوم ہے کہ میرے ساتھ پروُردۂ تطہیر مخدراتِ عصمت مستورات صلواة اللہ علیہن موجود ہیں اور ہمارے لئے سب سے مقدم اپنا مشن اور مقصد ہے کہ جس کی خاطر ہم یہ تمام مظالم نہایت صبر و تحمل سے برداشت کرتے چلے آ رہے ہیں اور جس کی تکمیل کیلئے ہم سب شام تشریف لے جا رہے ہیں،اُس کے بعد آپ نے قرآنِ کریم کی یہ آیہ مبارکہ تلاوت فرمائی ٭ولا تحسبن اللہ غافلا عما یعملون الظالمون
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار