

Loading content...
اُس وقت امام مظلومعلیہ الصلواة والسلام نے آنکھیں کھولیں اور راہب کے چہرے پر نگاہِ کرم فرمائی پھر اپنا تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ اے راہب! میں حسینؐ ابن علیؐ ابن ابی طالب علیہم الصلواة والسلام ہوں اور شہنشاہِ انبیاء محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چھوٹا نواسہ ہوں،میرا قصہ بہت ہی درد انگیز ہے، اہل کوفہ و شام نے ایک سازش کے تحت بے شمار خط لکھ کر مجھے کوفہ بلوایا ، جب میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ وہاں پہنچا تو اِن ظالمین نے عہد شکنی کی اور ہمارا ساتھ دینے کی بجائے سرزمین کربلا پر ہمیں انتہائی بے دردی اور بے رحمی سے شہید کر دیااور اب یہ لوگ ہماری پردۂ تطہیر کی مالک پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو بظاہر اسیر بنا کر شام لے جا رہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار