

Loading content...
یہ راہب سراطہر کو اٹھاکر اپنے دَیرکی مخصوص عبادت گاہ میں لے آیا، یہاں اس نے سر اطہر کو غسل دیا اور پھر اسے ایک طلائی طشت کی زینت بنایا پھر اس طشت کو اٹھا کر اپنے حجرۂ عبادت میں لے آیا، یہاں اس نے پہلے کافوری شمعیں روشن کیں پھر اس نے عبادت خانے میں وقف شدہ عطریات اور بخورات میں سے بہت سے عطریات اور بخورات اٹھائے اور صلیب کے سامنے سجادۂ عبادت بچھا کر اس پر بیٹھ گیا ،سر اطہر اس نے اپنے سامنے رکھ لیا ساتھ کافوری شمعیں رکھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار