

Loading content...
یہ راہب خود روایت کرتا ہے کہ میں نے دیکھا تو کچھ دیر کے بعد ایک اور عماری اتری جس میں سے جناب اسماعیل علیہ السلام کی والدہ ماجدہ سلام اللہ علیہا حورانِ جنت کے ساتھ برآمد ہوئیں، اسی طرح تیسری عماری سے جناب موسیٰ علیہ السلام کی زوجہ سلام اللہ علیہا برآمد ہوئیںان کے ساتھ بھی بہت سی حوارانِ جنت تھیں،اور کافی دیر تک یہی سلسلہ برقرار رہا کہ یکے بعد دیگرے انبیائے ماسلف علیہم السلام کی مقدس مستورات تشریف لاتی رہیں، اور ان عماریوں میںسے جناب موسیٰ علیہ السلام کی ہمشیرسلام اللہ علیہا، جناب موسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ سلام اللہ علیہا، جناب عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ سلام اللہ علیہا اور جناب آسیہ سلام اللہ علیہا حورانِ جنت کے ساتھ برآمد ہوئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار