

Loading content...
یہ ساری رات اُس راہب نے جاگ کر گزاری کیونکہ اُسے بتایا گیا تھا کہ ہمیں دشمنوں سے شب خون کا خطرہ ہے، یہ اپنے مہمانوں کی حفاظت کے پیش نظر جاگتا رہا اور گرجا گھر کا چکر لگاتا رہا جس وقت رات ڈھل گئی اور وہ اُس کمرے کے سامنے سے گزرا کہ جس میں شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے سرہائے اطہر رکھوائے گئے تھے تو وہاں چراغ نہ ہونے کے باوجود اسے روشنی کا احساس ہوا ،اس کمرے کو تالا لگا ہوا تھا اور چابی بھی ملاعین شام کے پاس تھی، راہب جلدی سے سرہائے اطہر والے کمرے کے ساتھ ملحقہ دوسرے کمرے میں داخل ہوا، ان دونوں کمروں کے درمیان ایک کھڑکی تھی جس وقت اُس نے کھڑکی پر ہاتھ کا دباؤ دیا تو تو دیکھا کہ وہ کھڑکی اِتفاقاً کھلی رہ گئی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار