

Loading content...
اُس راہب نے یہ نہیں پوچھا کہ تم کون ہو، کہاں سے آئے ہو، یا کہاں جا رہے ہو؟ بلکہ اس نے کہا کہ تم لوگ چونکہ ہمارے پاس مہمان بن کر آئے ہو اس لئے تم لوگوں کو پناہ دینا ہمارا فرض بنتا ہے، میں تمہیں اپنے گرجا گھر میں رہنے کی اجازت ضرور دیتا مگر ہماری مجبوری یہ ہے کہ گرجے کے اندر اتنی زیادہ گنجائش نہیں ہے کیونکہ تمہارا لشکر کافی زیادہ ہے، اس لئے تم ایسا کرو کہ اسی صحن میںاپنے خیام لگا لواور رہائش پذیر ہو جاؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار