

Loading content...
جناب عبداللہ روتے روتے غش کر گئے جس وقت غش سے افاقہ ہوا تو عرض کرتے ہیں کہ کاش! میری یہ آنکھیں ہی نہ ہوتیں ، مجھے آپ کو اِس حالت زار میں تو نہ دیکھنا پڑتا کاش! کہ میں یہ سب کچھ دیکھنے سے پہلے ہی مر گیا ہوتا، یہ تو میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں آپ سب کو اتنی غربت اور کسمپرسی کی حالت میں بھی دیکھوں گا، اِن مخدراتِ عصمت معظمہ مستورات صلواة اللہ علیہن کو اس حال میں دیکھ کر میرا جگر پھٹ گیا ہے ، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اب میں کس منہ سے اِن پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کوبیٹوں ، بھائیوں کا پرسہ دوں، کیسے انہیں دلاسہ دوں کن الفاظ میں تسلی دوں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار