

Loading content...
جناب عبداللہ بن قیس انصاری سلام اللہ علیہنے جیسے ہی یہ سنا تو تڑپ کر اٹھے اور جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کو گلے لگالیا، جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا چچا جان اِن شامی ملاعین نے کربلا میں ہم پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کوشہید کیا ہے میرے چچا عباؐس علیہ الصلواة والسلام کوشہید کیا ہے میرے تمام بھائیوں کو بھی انہوں نے انتہائی بے رحمی سے شہید کیا ہے اور یہ آپ کے سامنے جو پردہ دار صلواة اللہ علیہن گریہ فرما رہی ہیں یہ سبھی رسول زادیاں اور میری پاک پھوپھیاں، مائیں اور بہنیں صلواة اللہ علیہن ہیں جو اسیر ہو کر شام جا رہی ہیں، چچا جان! ہم لٹ گئے ہیں اور ہمارا کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار