

Loading content...
یہ خبر جناب عبداللہ بن قیس انصاری کے دل پر قیامت بن کر گری یہ فوراً سر اطہر کے قریب آئے انہوں نے آ کر جلدی سے سر اطہر کو اٹھایا ،سینے سے لگایا اور روتے ہوئے عرض کیا آقا! میں تو یہ سوچ کر گھر سے چلا تھا کہ اپنے بھائی سے مل کر انہیں گلے سے لگا ؤ نگا تو میری ساری اُداسی اور تھکن دور ہو جائے گی، آپ کے ہجر و فراق کے سارے داغ دُھل جائیں گے مگرمجھے کیا خبر تھی کہ میں آپ کو اِس حالت میں دیکھوں گا اور آپ کی بجائے مجھے آپ کا سر اطہر ملے گا، میں بھی کتنا بدنصیب ہوں کہ میں اتنے دن آپ سے بے خبر رہا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار