

Loading content...
یہ درد انگیز منظر دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا اور مجھ سے رہا نہیںگیا ،میں دوڑ کر جلدی سے ان کے قریب پہنچا اور سب سے پہلے انہیں سہارا دے کر اُٹھایا ، پھر اُن کا مشکیزہ لے کر میں خود دریا میں اُتر گیا اور اسے پانی سے بھر لایا، پھر میں اس جوان کو سہارا دے کر اورمشک اُٹھاکر پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کی جانب چل پڑا، ابھی میں نے چند ہی قدم اٹھائے تھے کہ اُن کی ایک ضعیف العمر کنیز نے آگے بڑھ کر مجھ سے پانی کی وہ مشک لے لی اور میرا شکریہ بھی ادا کیا، اسی اثناء میں وہ بیمار جوان آہستہ آہستہ چلتے ہوئے اُن پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن میں جا پہنچے، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے انہوں نے پانی کا جام بھر کرایک پاک مستور صلواة اللہ علیہا کی خدمت میں پیش کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار