

Loading content...
شامی لشکر شیبور میں اپنے 600 ملاعین کو سپرد جہنم کر کے فرار ہوا اور یہاں سے انہوں نے تہورہ کا رخ کیا، میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ تہورہ کے مقام سے دریا کی چوڑائی خاصی کم ہو جاتی تھی، یہاں دریائے فرات کا رُخ شرقاً غرباً تھا اور دریا پار کرنے کا جو مقام تھا وہاں سے تہورہ کا شہر مزید جنوب کی طرف واقع تھا، اس مقام پر ایک دوراہا تھا یعنی دریا کے جنوبی کنارے سے ایک راستہ شام سے کوفہ کی طرف جاتا تھا اور ایک راستہ شیبور وغیرہ کی طرف جاتا تھا، یہاں سے شام اور حلب شمال مغرب کی طرف تھے اور کوفہ و کربلا جنوب مشرق کی طرف۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار