

Loading content...
اُس نے کہا کہ ہاں یہ حق ہے کیونکہ ظالمین کی نصرت و اعانت کرنا اللہ جل جلالہ کو ناراض کرنے کے مترادف ہے،اُس وقت ان میں سے ایک اورجوان اٹھا اور اس نے سب کو مخاطب ہو کر کہا کہ اگر یہ فیصلہ حق ہے، تو حق کے درجات اس سے آگے بھی ہیں کہ جہاں ظالم کی حمایت ظلم ہے، وہاں ظالم کے ہاتھ کو ظلم سے نہ روکنا بھی ایک ظلم ہے، ظلم کو ہوتا ہوا دیکھ کر خاموشی سے بیٹھ جانا بھی ایک ظلم ہے، ظلم ہوتا دیکھ کر دروازے بند کر کے بیٹھ جانا بھی ظلم کی حمایت کے مترادف ہے جبکہ ہم پر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو واجب قرار دیا گیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار