

Loading content...
خط کی عبارت سنانے کے بعد حاکم شیبور نے جمع شدہ تمام لوگوں سے مشورہ طلب کیا تو اِس بزرگ نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِس وقت آپ لوگ جو میرے سامنے موجود ہیں وہ زیادہ تر تو میری اپنی ہی قوم و قبیلے کے ہیں اور جو باقی افراد ہیں وہ بھی ہمارے حلیف قبائل کے ہیں اورآپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے آج تک آپ لوگوںکو کبھی بھی کسی بھی معاملہ میں غلط مشورہ نہیں دیا،لیکن آج تم لوگوں نے ایک انتہائی اہم کام کے سلسلے میں مجھ سے مشورہ طلب کیا ہے تو میں یہ کہوں گا کہ اللہ جل جلالہ فتنہ و فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا، ظلم اور ظالم کی حمایت کو روز آخرت کی بربادی قرار دیتا ہے ،یہ ملاعین ازل جوہمارے شہر میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور ہمیں اپنے استقبال اور حمایت میں کھڑا کرنا چاہتے ہیںان ظالمین نے ظلم کی انتہا کر دی ہے یعنی فرزند رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کر کے ان کے پاک سرکو شہر بہ شہر پھراتے ہوئے آ رہے ہیں اور ستم در ستم یہ ہے کہ ان کے ساتھ ساتھ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک بہو بیٹیاں صلواة اللہ علیہن بھی مصروفِ سفر ہیں، میں تو حیران ہوں کہ ان ظالمین کو ذرہ بھر بھی شرم نہیں آئی اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ یہ لاتعداد شہروں کا سفر کاٹ کر اب یہاں آنا چا ہ رہے ہیںتو کیا انہیں کسی نے نہیں کہا کہ تم یہ کیا کر کے آ رہے ہو ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار