

Loading content...
قرائن کا یہ شہر کوفہ اور شام کے سیدھے راستے پر واقع تھا، یہاں سے اگر کربلا معلی کا سفر اختیار کیا جاتا تو وہ سیدھا جنوب کی طرف تقریباً850کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ، یاد رہے کہ جس مقام محول سے قافلہ پاک نے دریائے فرات کو عبور کرتے ہوئے قادسیة البغداد کا رُخ کیا تھا، وہاں سے سیدھا شمال کی جانب 700کلومیٹر کے فاصلے پر یہ قرائن کا شہر تھامگر ملاعین کوفہ و شام نے یہ سیدھا راستہ اختیار نہیں کیا تھا بلکہ شمال کی طرف جانے کی بجائے انہوں نے وہاں سے مشرق کا رخ کر لیا تھا اور تقریباً 700 کلومیٹر کا اضافی سفر طے کرنے کے بعد اس مقام پر آ پہنچے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار