

Loading content...
حقیقت یہ تھی کہ یہ شہر ایران کے شاہِ کسریٰ شاپور بن ارد شیر بن بابک نے آباد کروایا تھا، اس لئے یہ اسی کے نام پرشاپور مشہور ہوا تھا، اب چونکہ عربی زبان میں پ کا حرف ہوتا ہی نہیں، اس لئے عرب اِسے شابور کے نام سے پکارتے تھے، پھر علاقائی لب و لہجہ کی تبدیلی کی وجہ سے اسے مذکورہ بالاکئی مختلف ناموں سے پکارا جاتا رہا، یہ شہر بالس کے سامنے دریائے فرات کے مغربی کنارے پر بنایا گیا تھا، جبکہ بالس کا شہر دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار