

Loading content...
ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ حران سے شیبور تک کا جو فاصلہ ہے وہ 150کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے جو ایک دن میں طے کرنا نا ممکن ہے مگر مجھے کہیں سے بھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ درمیان میں کس مقام پر قیام کیا گیا تھا ہاں کتب تاریخ و مقاتل سے اتنا پتا ضرور چلتا ہے کہ جس وقت یہ کارواں شیبور پہنچا تو اُس وقت صبح کے 10بجے کا وقت تھا،لہذا میں بھی تاریخ کی بیساکھیوں کے سہارے اپنے کاروانِ بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے گزارش کروں گا کہ اس وقت اِس شہرشیبور کو تلفظ (pronunciation) کے لحاظ سے بہت سے نام دیے جاتے تھے، جن میں سیبور، سابور، شیبور، شابور، شیپور،شاپور شامل تھے اور انگلش میں اسے شیفر کہا جاتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار