

Loading content...
اس وقت قریب کھڑے محمل سے مدھم سی آواز آئی کہ اس صغیر کی دکھیاری ماں میں ہوں، آؤ ہم سے اس معصوم کے دکھ پوچھوکیونکہ ہم تمام مظالم کی چشم دید گواہ ہیں ،ہم تمہیں کس طرح بتائیں کہ ظالمین نے میرے اس معصوم پر کیسے کیسے ظلم ڈھائے؟ ،کیسے سبطِ نبیؐنے انہیں دفن کیا؟ ،کیسے ان ملاعین نے ان کی لاش دوبارہ برآمد کی؟ اور میں آپ کو کیابتاؤں کہ میں ابھی تک کیسے زندہ ہوں ، میں تو اس معصوم کی ایک معصومہ بہنؐکی وجہ سے یہ زندگی کے دن گزار رہی ہوں،اور اسی کی وجہ سے تمام دکھ اور تکالیف نبھا رہی ہوں ورنہ شاید میں کب کی اس دنیا سے جا چکی ہوتی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار