

Loading content...
اسی دوران ایک عورت تھوڑا آگے بڑھی اس کی نظر ایک ایسے سر پر پڑی کہ جسے دیکھ کر وہ جگر پہ ہاتھ رکھ کے وہیں زمین پر بیٹھ گئی اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگی، جب دوسری عورتوں نے قریب آ کر یوں بے تحاشہ رونے کی وجہ دریافت کی تو وہ کہنے لگی کہ ظلم و ستم کی بھی آخر ایک حد ہوتی ہے، مگر یہ ظالمین تو اتنے سنگدل ہیں کہ یہ ہر حد سے گزر گئے ہیں، ذرا اِس معصوم شہزادے کے پاک سر کو تو دیکھوکہ جس کے ہونٹ پیاس کی شدت سے ابھی تک زرد اور خشک نظر آ رہے ہیں، مجھے تو یوں لگتا ہے کہ یہ معصوم شہادت کے وقت بھی شدید ترین پیاس میں مبتلا تھا کیونکہ ابھی تک اس کے چہرے پر پیاس کے اثرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، بھلا ایسے کم سن معصوم بچوں پر بھی کوئی یوں ظلم کرتا ہے،خدا جانے ابھی تک اس معصوم کا سر انہوں نے طور پر کیوں بلند کر رکھا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار