

Loading content...
ایک عورت شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کے پاس آئی اور وہاں موجود دوسری عورتوں سے مخاطب ہو کر نہایت درد انگیز لہجہ میں کہنے لگی کہ ذرا غور سے دیکھو مجھے تو کچھ ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یہ کسی دلہے کا سر ہو جسے سہرہ بندی کے موقع پر ہی شہید کر دیا گیا ہو خدا جانے اس کی والدہ کی کیا کیفیت ہو گی کہ جس کا زندگی ماحصل شادی کے موقع پر شہید کر دیا گیا ہے خدا جانے وہ کیسے زندہ ہوگی ،مجھے تو لگتا ہے کہ اس کی والدہ یہ دکھ برداشت نہ کر سکی ہو گی اور اپنے لخت جگر کے ساتھ ہی اس جہان سے روانہ ہو گئی ہو گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار