

Loading content...
فرعونِ شام نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ اِس پورے صوبے (طیسوج) کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر دیا اور بلدہ شہر کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا، جس وقت اس شہر کی تقسیم کی گئی تو درمیان والی ندی کو دونوں حصوں کی باؤنڈری لائن قرار دے دیا گیا اور دونوں بھائیوں کو یہاں کا حکمران بنا دیا گیا یعنی ایک سائیڈ کے لوگ ایک بھائی کے ماتحت تھے اور دوسری طرف کے لوگ دوسرے بھائی کے ماتحت تھے، اسی طرح آدھا صوبہ ایک کی اور آدھا صوبہ دوسرے بھائی کی عملداری میں رہتا تھا، دونوں بھائیوں کی اکثر آپس میں ٹھنی رہتی تھی، آئے دن جھگڑے اور فساد رہتے تھے،ان دونوں بھائیوں کے درمیان ایسی عداوت بن چکی تھی کہ انہوں نے شہر کے دروازے بھی بانٹے ہوئے تھے یہ ایک دوسرے کے دروازے سے بھی نہیں گزرتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار