

Loading content...
3 ربیع الاول سن 61 ہجری بمطابق 1دسمبر 680 عیسوی بروز منگل صبح کاذب کے وقت نصیبین کی طرف سے ایک قافلہ آ رہا تھا جو مغرب کی طرف مصروفِ سفر تھا اور جس کا رخ بلدہ کی طرف تھا ، موجودہ ترکی کی سرحد کے ساتھ ساتھ یہ کارواں چلا آرہا تھا، نصیبین سے بلدہ تک راستے میں بہت سی پہاڑی ندیاں تھیںجن کا نصیبین سے فاصلہ کچھ اس طرح تھا کہ پہلی پہاڑی ندی 10کلومیٹر کے فاصلہ پر تھی، دوسری ندی 27 کلومیٹر پر، تیسری تقریباً 36کلومیٹر پراور چوتھی ندی 55کلومیٹر پر واقع تھی ،یہ ایک سرد علاقہ تھاجس کی شمالی سائیڈ پر مسلسل پہاڑی سلسلہ تھا ،اور اس چوتھی ندی کے اوپر ماضی کا شہر بلدہ تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار