

Loading content...
یاد رہے کہ اس ملعونِ ازل کا ذکر روزِ عاشور کے واقعات میں پہلے ہو چکا ہے کہ دورانِ جنگ اس ملعونِ ازل نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کو ایک تحفہ پیش کیا تھا جو امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے اپنے گلوئے مبارک پروصول کیا تھا جس کی وجہ سے آپ کے گلوئے اطہر سے خون کا چشمہ جاری ہو گیا تھا اور آپ نے اپنا خون اپنے دونوں ہاتھوں پر وصول فرمایا تھا پھر جب اِس خونِ اطہر کو زمین کے سپرد کرنا چاہا تو زمین نے وصول کرنے سے انکار کر دیاتھا، پھر جب آپ نے آسمان کی طرف اپنے دونوں ہاتھ بلند فرمائے تو آسمان نے بھی انکار کر دیا تھا پھر اس کے بعد انہوں نے اپنے اس خون سے اپنی ریش مبارک خضاب فرمالی تھی اور اسی ابوالحنوق ملعون کا وہ تحفہ ہی زین چھوڑنے کا سبب بنا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار