

Loading content...
ان بادلوں میں ایسی گرج تھی کہ جس سے شہر کی دیواریں بھی لرز رہی تھیں اور بجلی کی چمک سے آنکھیں کھلنے سے قاصر تھیں، اسی گرج اور چمک کے دوران کچھ وقت کیلئے میری آنکھوں سے حجابات ہٹ گئے اور میں نے اپنی جاگتی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا کہ آسمان کے دروازے کھل گئے ہیںاور اُن میں سے سفید لباس میں ملبوس کچھ مقدس شخصیات برآمد ہو کر زمین پر نازل ہوئیں جن کے ساتھ لاتعداد ملکوتِ سما بھی موجود تھے، یہ مقدسانِ عالم بالا ہمارے کمرے میں اترے، پھر ایک اور پاک ذات آسمان سے نازل ہوئی جن کے ساتھ جناب جبرائیل اور کافی تعداد میں دوسرے ملکوت بھی تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار