

Loading content...
ابن لہیفہ کہتا ہے کہ میں نے جب اس کے الفاظ سنے تو بہت زیادہ متعجب ہوا میں نے ایک بار یہ الفاظ برداشت کیے دوسری بار بھی کیے مگر وہ شخص مسلسل یہی بات کر رہا تھا اس لئے مجھ سے برداشت نہیں ہوا ،میں اس شخص کے قریب گیا اور اس کا شانہ ہلا کر کہا کہ اے عبد خدا! تم یہ کیسی باتیں کر رہے ہو؟ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ انسان کے گناہ چاہے بارش کے قطروں یا پھر درختوں کے پتوں سے بھی زیادہ کیوں نہ ہوں، اسے اللہ کی رحمت سے ہرگز ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے، تم سے ایسا کون سا گناہ سرزد ہوگیا ہے کہ اس قدر مایوسی کی باتیں کر رہے ہو ، اللہ کی رحمت سے مایوسی توکفر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار