

Loading content...
ابھی ایک لمحہ بھی نہیں گزرا تھا کہ آسمان پر بجلی چمکی ایک سیاہ رنگ کے بادل نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس میں غضب ناک گرج اور دل دہلا دینے والی بجلی کی چمک تھی ، گویا یہ بادل قہر ذوالجلال بن کر پورے شہر پر چھا گیا، اس کی گرج اتنی ہیبت ناک تھی کہ چھتوں پر سوار تماشائی خوف و دہشت سے زمین پر آ گرے کسی کے ہوش بحال نہ رہے سب لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف دوڑے اور گھروں میں جا کر پناہ لی، آنِ واحد میں تمام شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا پھر لشکر شام بھی شہر میں نہیں رک سکا بلکہ یہ فوراً قصر شاہی کے مہمان خانے میں پہنچے اور یہاں پہنچ کر انہیں سکون کا سانس نصیب ہوا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار