

Loading content...
یہاں عورتیں اپنے بال کھول کر گھروں سے باہر آگئیں، ان کے آگے آگے ضعیف مرد اور بچے تھے، انہوں نے سب سے پہلے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کی زیارت کی پھر ان کی ذات پاک پر اور ان کی جد اطہر پر بھی صلواة و سلام کے پھول نچھاور کیے پھر اُس کے بعد ان عورتوں بزرگوں اور معصوم بچوں نے ان ظالمین پر لعن طعن کرنا شروع کردی ، انہوں نے ان ملاعین کو جی بھر کے کوسا اور خوب خوب گالیاں دیں، وہ ملاعین مجبور تھے کیونکہ وہ بزرگوں، عورتوں اور بچوں سے لڑ بھی نہیں سکتے تھے اور نہ ہی اُن کی زبان بند کر سکتے تھے،اس طرح وہاں کی عورتوں اور بچوں نے ان کی خوب تذلیل کی اور کہا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار