

Loading content...
اُم معیط روایت کرتی ہیں کہ میں نے دیکھا ملکہئِ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے جب اپنے مظلوم بیٹے کے سر اطہر کو آتے ہوئے دیکھا توفوراً تعظیم کیلئے کھڑی ہو گئیںاور آگے بڑھ کر سرِ اطہر کو دونوں ہاتھوں میں وصول کیا ، پھر سر اطہر کو اپنے سینہ سے لگا کر کافی دیر گریہ فرماتی رہیں، میں نے دیکھا کہ اُس وقت بھی سر اطہر سے تازہ خون جاری تھاپاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے زخمی گلوئے اطہر سے خون لے کراس سے اپنی پاک زلفیں رنگین کرنا شروع کیں وہ ساتھ ساتھ پُر درد انداز میں بین بھی کرہی تھیں اس وقت حوروں نے دلاسہ دینے کی کوشش کی تو روتے ہوئے فرمایا کہ جس ماں کے لخت جگر کو انتہائی بے رحمی اور بے دردی سے شہید کر دیا جائے اور پھر اسی مقتولِ جفا بیٹے کا سر ماں کے ہاتھوں میں ہو بھلا اسے بھی کوئی دِلاسہ دیا جا سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار