

Loading content...
اسی اثناء میں اُس پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے دوسرا بین کیا اور فرمانے لگیں کہ جس طرح دنیا کی کوئی ماں دُکھ اور مصیبت کے وقت اپنی اولاد کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، اسی طرح میں بھی اپنی بہو بیٹیوں کے ساتھ صعوباتِ سفر کاٹ رہی ہوں،جو اِس وقت اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے قاتلوں کے پہرے میں اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت گزار رہی ہیں اور سب سے زیادہ احساس اور دُکھ مجھے ان کی پردہ داری کا ہے، میری تطہیر قدیر کی پروردہ بیٹیاں کہاں؟ اور یہ گستاخ ماحول کہاں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار