

Loading content...
اس خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت باغ ہے، جس میں حورانِ جنت کا ایک جم غفیر ہے جو مصروفِ گریہ و بکا ہیں، پھر میں نے دیکھا کہ کچھ حوریں ایک سفید نورانی تخت کو اُٹھاکر لائیں اور اُسے باغ کے درمیان میں آراستہ کر دیا،پھر اچانک آسمان سے ایک نور کی عماری اتری اور اس میں سے ایک پردہ دار ذات صلواة اللہ علیہا باہر تشریف لائیں، یہ پاک ذات حجابِ نور میں محجوب تھیں، انہوں نے اُس نورانی تخت کو زینت بخشی ٭
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار