

Loading content...
واضح رہے کہ اُس زمانے میں ماتم کے موقع پر لوگ خود اپنے سر میں خاک نہیں ڈالتے تھے بلکہ اُس کیلئے مردوں میں مرد اور عورتوں میں عورتیں خاک ڈالنے کیلئے مقرر ہوا کرتی تھیں جو سوگواران اور تعزیت کرنے والوں کے سروں میں راکھ ڈالتے تھے اور یہ عموماً ہر مقتول کے قتل کے بعد کیا جاتا تھا کہ تعزیت کیلئے ہر آنے والے کے سر میں خاک ڈالی جاتی تھی، معلوم نہیں کہ عرب میں یہ رواج آج موجود ہے یا نہیں مگر اُس زمانے میں یہی رواج تھا، ہاں ہمارے دیہاتی علاقوں میں یہ رواج آج بھی موجود ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار