

Loading content...
خولان کا قدیمی نام مشہد نقطہ تھااور یہ جگہ موصل سے ساڑھے پانچ کلومیٹر دور تھی، یہاں پہنچ کر ان ملعونین نے خیمے لگا دیے یہ جگہ خولان کی بستی سے باہر تھی مگر خولان کا ہی ایک علاقہ شمار ہوتی تھی یہ ملعون جہاں آ کر خیمہ زن ہوئے تھے وہ ایک ویرانہ تھا ، اس تمام کاروائی کے دوران ان کاکافی وقت ضائع ہو چکا تھا اور یہاں خیام نصب کرتے کرتے انہیں شام ہو گئی، جس وقت ظالمین اپنے خیام لگا چکے توجناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے بھی اپنے پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کو محملوں سے اتارا اور خیام میں لے آئے ان کے خیام ظالمین سے کافی دور تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار