

Loading content...
تمام صاحبانِ کتب مسالک یہ لکھتے ہیں کہ موصل سے بغداد تک جو راستہ تھا اس میں تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر فنادق (کارواں سرائے)، متعشے (شب باشی کی سرائے) موجود تھے، موصل کاشہر دریائے دجلہ کے مغربی کنارے پر آباد تھا، یہ شہر نصف دائرے کی شکل میں بنا ہوا تھا، یہاں کثیر تعداد میں مارستان (شفاخانے) اور حمام وغیرہ تھے یعنی یہ اُس دور کا ایک ترقی یافتہ شہر تھا، یہاں ایک شاہی قلعہ بھی تھا جو نہر زبیدہ کے کنارے واقع تھا، پہلے پہل یہ نہر حکومت ایران نے قبل از اسلام کھدوائی تھی، مگر بعد ازاں یہ برساتی اور دریائی مٹی سے بھر جانے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی اور دوبارہ یہ نہر ہارون الرشید ملعون کی بیوی زبیدہ خاتون نے صاف کروا کے جاری کی تھی جس کی وجہ سے اس کا نام نہر زبیدہ پڑ گیا تھا، یہ بات اب کسی کو معلوم نہیں ہے کہ ایرانی حکومت نے اس نہر کا نام کیا رکھا تھا، دراصل یہ نہر ایک پہاڑی برساتی نالہ تھی جس کا پانی دریائے دجلہ میں جا گرتا تھا اور یہ نہر قلعہ مربعہ کے اندر سے ہوتی ہوئی دریا میں جا گرتی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار