

Loading content...
میری تو سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ انہوںنے یہ وقت گزارا کیسے ہو گا ، اتنے دشوار گزار سفر کیسے کیے ہوں گے؟ نہ جناب عباسعلیہ الصلوات والسلام ساتھ تھے اور نہ ہی شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام ، تھا تو ایک بیمار و لاچار بیٹا خدا جانے ان کا یہ سفر کس طرح طے ہوا ہو گا؟ اِن کے پاک خیام کون نصب کرتا ہو گا؟خدا جانے وہ محملوں میں کس طرح سوار ہوتے ہوں گے اور محملوں سے اترتے کیسے ہوں گے ،ان تمام سوالات پر غور کر کے دل میں ایک ہوک سی اُٹھتی ہے، قلب و جگر زخمی ہو جاتا ہے،آنکھوں سے اشک فشانی شروع ہو جاتی ہے اور بے ساختہ دل کی گہرائیوں سے یہی دعا نکلتی ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار